Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جگتیال میں عازمین حج کیلئے تربیتی کیمپ

جگتیال میں عازمین حج کیلئے تربیتی کیمپ

جگتیال 20 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر جگتیال میں عازمین حج ضلع کریم نگر کیلئے ایک خصوصی تربیتی کیمپ روبی فنکشن ہال، ہزاری محلہ میں بروز پیر 23 جون صبح 10 بجے تا عصر رکھا گیا ہے جس کو مولانا محمد مزمل رشادی بنگلور اور مولانا سید ومیض احمد ندوی حیدرآباد کے علاوہ مولانا سید مظہرالقاسمی پروجیکٹر کے ذریعہ تربیت دیں گے۔ مالکین روبی فنکشن پ

جگتیال 20 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر جگتیال میں عازمین حج ضلع کریم نگر کیلئے ایک خصوصی تربیتی کیمپ روبی فنکشن ہال، ہزاری محلہ میں بروز پیر 23 جون صبح 10 بجے تا عصر رکھا گیا ہے جس کو مولانا محمد مزمل رشادی بنگلور اور مولانا سید ومیض احمد ندوی حیدرآباد کے علاوہ مولانا سید مظہرالقاسمی پروجیکٹر کے ذریعہ تربیت دیں گے۔ مالکین روبی فنکشن پلازہ ہزاری محلہ محمد مسعود علی اور محمد فاروق علی نے کورٹلہ مٹ پلی، کریم نگر، حضور آباد، سلطان آباد، پداپلی، گوداوری کھنی، منچریال کے تمام عازمین حج چاہے وہ حج کمیٹی سے جارہے ہوں یا خانگی ٹورس کے ذریعہ جارہے ہوں تمام سے شرکت کی خواہش کی ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے 9440842768 پر ربط کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT