Friday , June 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جگتیال میں غیر موسمی بارش سے فصلیں تباہ

جگتیال میں غیر موسمی بارش سے فصلیں تباہ

متاثرہ کسانوں کو حکومت سے امداد دلانے رکن اسمبلی کے ایشور کا تیقن

متاثرہ کسانوں کو حکومت سے امداد دلانے رکن اسمبلی کے ایشور کا تیقن
جگتیال 10 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال ڈیویژن میں گزشتہ دو یوم قبل غیر موسمی تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری سے ہوئے نقصانات اور متاثرہ کسانوں سے گورنمنٹ وہپ دھرم پوری کے ایشور نے ملاقات کرتے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا۔ اُنھوں نے جگتیال مینگو مارکٹ کا بھی دورہ کیا۔ غیر موسمی بارش سے آم کے تاجرین کو زبردست نقصان ہونے کی بات کہی۔ راجیو مینگو مارکٹ میں پکے شیڈس کیلئے مینگو اسوسی ایشن کے قائدین نے مطالبہ کیا۔ ہر سال غیر موسمی بارش سے آم کے کاروبار کو زبردست نقصانات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ غیر موسمی بارش سے ہوئے نقصانات کا حکومت سے امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اور متاثرہ کسانوں کو بھی ان کے نقصانات کی پابجائی کرنے کا کے ایشور سے مطالبہ کیا۔ حکومت سے ہرممکنہ امداد فراہم کرنے کا اُنھوں نے تیقن دیا۔ آم کے تاجرین کو مینگو مارکٹ میں غیر موسمی بارش سے نقصانات کے باوجود مقامی رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی دورہ نہ کرنے پر تاجرین میں مایوسی اور شکایت ہے۔ رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی نے غیر موسمی بارش سے ہوئے نقصانات کا مختلف منڈل کے مواضعات کا دورہ کرتے ہوئے متاثرہ کسانوں سے ملاقات کی اور کسانوں کو غیر موسمی بارش سے ہوئے نقصانات کو پر دُکھ کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اُنھوں نے آم اور ہلدی، تل ، موز اور دھان کی نقصان شدہ فصلوں کا معائنہ کیا۔ غیر موسمی بارش سے 19,439 ایکر فصل کو نقصان پہنچا۔ اس موقع پر کے ایشور کے ہمراہ ٹی آر ایس حلقہ انچارج ڈاکٹر سنجے کمار، رمنا راؤ اور دیگر قائدین کے علاوہ مارکٹ یار ڈائرکٹرس موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT