Sunday , October 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جگتیال میں مظلوم شوہر کا اقدام خودکشی

جگتیال میں مظلوم شوہر کا اقدام خودکشی

بیوی کی ہراسانی سے تنگ آکر علیحدگی کا مطالبہ

جگتیال۔ /15نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر جگتیال میں آج ایک عجیب و غریب واقعہ دیکھنے میں آیا۔ مرکزی حکومت نے بیویوں کے خلاف ہورہے ظلم کو روکنے مسلم پرسنل لا میں مداخلت کی کوشش کی ہے تو یہاں پرایک مظلوم شوہر نے اپنی بیوی کی ہراسانی اور بار بار پولیس میں مقدمہ اور دھمکیوں سے تنگ آکر اقدام خودکشی کیلئے سیل فون ٹاور پر چڑھ گیا جس کو پولیس اور فائر بریگیڈ کے عملہ نے نیچے اتارنے کیلئے تین گھنٹے مشقت کرنی پڑی۔ تفصیلات کے مطابق گنگادھرا منڈل رالہ پلی موضع سے تعلق رکھنے والا اجئے کمار نامی آر ایم پی ڈاکٹر کی شادی سات سال قبل سارنگا پور منڈل موضع آرا پلی میں پریکٹس کے دوران اس علاقہ سے تعلق رکھنے والی لاسیتا سے محبت کی شادی ہوئی تھی تین سال خوشحال زندگی کے بعد انہیں ایک لڑکی تولد ہوئی۔ سال 2013 میں لاسیا نے اپنے شوہر پر ڈوری کیس پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا جس پر اجئے کمار نے جیل کی سزا بھی کاٹ چکا ہے۔ رہائی کے بعد دونوں دوبارہ مل گئے اور جگتیال میں زندگی گذار رہے تھے ایسے میں چند دنوں سے دونوں کے درمیان دوبارہ لڑائی جھگڑا شروع ہوا جس پر لاسیا اپنے شوہر کے خلاف پھر سے ڈوری کیس درج کروائی جس سے پولیس کی جانب سے ہراسانی اور دھمکیوں سے تنگ آکر بیوی سے علحدگی اختیار کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج 12 بجے جگتیال نیو بس اسٹانڈ کے آؤٹ گیٹ کے روبرو واقع چھوٹے بی ایس این ایل سیل ٹاور پر چڑھ گیا اور نیچے ایک تحریر چھوڑا کہ بیوی سے علحدگی اختیار نہ کرنے پر خودکشی کرلینے کی بات لکھی۔ مقامی پولیس سی آئی پرکاش اور فائر بریگیڈ عملہ نے مقام پر پہنچ کر اجئے کمار کو نیچے اُترنے کیلئے سمجھانے کی کوش کی وہ لاسیا کی جانب سے اس کے وکیل کے ساتھ علحدگی اختیار کے پیپر بتانے پر اترنے پر بضد تھا جس پر سی آئی پرکاش نے ایک وکیل اور اجئے کمار کی اہلیہ کو طلب کرتے ہوئے اسے تین بجے نیچے اُتارنے میں کامیاب ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT