Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / جگتیال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ

جگتیال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ

حیدرآباد 21اکتوبر(یواین آئی )تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں ایک شخص نامعلوم افراد کی فائرنگ میں شدید زخمی ہوگیا۔یہ واقعہ ضلع جگتیال کے ابراہیم پٹنم منڈل کے یاماپور کے حدود میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب نامعلوم افراد نے راجنا نامی اس شخص پر فائرنگ کردی اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ اس واقعہ میں راجنا شدید زخمی ہوگیا ۔مقامی افراد نے اس کو علاج کے لئے فوری طورپر کریم نگر کے اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔زخمی راجنا نے بتایا کہ فائرنگ کے دوران ان افراد نے خود کو نکسلائیٹس ظاہر کیا ۔ اس نے کہا کہ موروثی اراضی کا تنازعہ راجندر نامی شخص سے چل رہا تھا جس نے اس پر فائرنگ کروائی ہے ۔پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کر کے جانچ شروع کردی ۔ اس واقعہ سے ضلع میں سنسنی پھیل گئی ۔ڈاکٹر نے کہا کہ راجنا کے بائیں کان کے قریب بھی گولی لگی ہے اس کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ اس گولی کو نکالنے تک اس کی حالت کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا۔ راجنا کی بیٹی نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ آور تین تھے ۔
پولیس مختلف زاویوں سے اس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT