Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / جگتیال میں ٹین شیڈ میں آتشزدگی

جگتیال میں ٹین شیڈ میں آتشزدگی

کریم نگر۔/18نومبر، ( پی ٹی آئی) جگتیال میں ٹین شیڈ میں اچانک آگ لگنے سے تقریباً 15دکانات جلکر خاکستر ہوگئے اور 2 سلینڈرس پھٹ پڑے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس جگتیال ایم راجندر پرساد نے بتایا کہ یہ واقعہ آج صبح کے وقت پیش آیا جبکہ ٹین شیڈ میں ایک چھوٹے دکاندار ستیہ نارائنا کی دکان کو آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے سارا ٹین شیڈ شعلوں کی لپیٹ میں آگیا جس میں موجود دو گیس سلینڈرس بھی پھٹ پڑے اور آگ تیزی سے پھیل گئی۔ جگتیال اور منچریال ٹاؤنس سے فائر ٹنڈرس نے یہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

TOPPOPULARRECENT