Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جگتیال میں پرجاوانی پروگرام کا انعقاد

جگتیال میں پرجاوانی پروگرام کا انعقاد

جگتیال۔ 27 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بالیکہ سنرکشنہ پتھکم کے تحت دیئے جانے والے بانڈ پیپر میں پیدائشی تاریخ میں صحیح اندراج کے بعد استفادہ کنندگان کے حوالے کرنے عہدیداروں کو ہدایت کی جگتیال سب کلکٹر آفس میں منعقدہ پرجاواہنی پروگرام میں سب کلکٹر آفس ایڈمنسٹریٹیو آفیسر مسٹر کے وی مہندر نے عوامی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے دی۔ اس موقع

جگتیال۔ 27 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بالیکہ سنرکشنہ پتھکم کے تحت دیئے جانے والے بانڈ پیپر میں پیدائشی تاریخ میں صحیح اندراج کے بعد استفادہ کنندگان کے حوالے کرنے عہدیداروں کو ہدایت کی جگتیال سب کلکٹر آفس میں منعقدہ پرجاواہنی پروگرام میں سب کلکٹر آفس ایڈمنسٹریٹیو آفیسر مسٹر کے وی مہندر نے عوامی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے دی۔ اس موقع پر جگتیال ڈیویژن سے تعلق رکھنے والے مختلف منڈلوں کے 27 افراد نے مختلف مسائل کی یکسوئی کیلئے A.O سے ملاقات کرتے ہوئے درخواستیں ان کے حوالے کئے۔ جگتیال ویکلی بازار سے تعلق رکھنے والے بی گنگادھر نے AO سے شکایت کی کہ انہیں بالی سنرکشنہ پتھکم کے تحت دیئے گئے سرٹیفکیٹ میں پیدائشی تاریخ کا غلط اندراج کی وجہ سے اسکالرشپ نہیں دی جارہی ہے۔ جس پر AO نے فوری اس کو صحیح اندراج کرنے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ اس موقع پر دیگر منڈل سے تعلق رکھنے والے افراد نے مختلف مسائل سروے نمبر اور پٹہ جات کی عدم فراہمی اور غیرقانونی قبضوں اور دوسروں کے نام پر پٹہ نہ کرنے درخواست دی۔ اس موقع پر سائنا، مٹ پلی سی ڈی پی او، ممتا ، آئی کے پی ایریا کوآرڈینیٹر پدما، اے ای ای بھومیا اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT