Monday , December 11 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جگتیال میں چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی سالگرہ تقریب کا انعقاد

جگتیال میں چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی سالگرہ تقریب کا انعقاد

جگتیال۔20فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ جگتیال ٹی آر ایس انچارج ڈاکٹر ایم سنجے کمار ٹی آر ایس پارٹی بھون میں چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی 62ویں سالگرہ کے موقع پر پارٹی پرچم کشائی انجام دینے کے بعد کے سی آر کے نام سے موسوم کیک کاٹ کر بڑے پیمانے پرتقریب کا اہتمام کیا ۔ جگتیال میں کے سی آر کی سالگرہ پر ہر وارڈ میں پارٹی پرچم کشائی انجام دی گئی اور شیرینی کے علاوہ میوہ جات کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹاؤن پریسیڈنٹ دیویندر نائیک ‘ زیڈ پی ٹی سی پی ناگہ منی ‘ پارٹی سینئر قائدین محمد امین الحسن ریاستی میناریٹی جنرل سکریٹری ‘ محمد عبدالقادر مجاہد میناریٹی سیل ٹاؤن پریسیڈنٹ ‘ افضل بیگ صابر ‘ محمد جنید ‘ اکمل ‘ محسن ‘ لیاقت علی محسن ‘ خواجہ معز الدین ‘عبدالستار خسرو ہزاری ‘ انصاری اور دیگر قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT