Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / جگت گیری گٹہ میں ضعیف شخص کی خودکشی

جگت گیری گٹہ میں ضعیف شخص کی خودکشی

حیدرآباد /14 جنوری ( سیاست نیوز ) جگت گیری گٹہ علاقہ میں ایک ضعیف شخص نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 70 سالہ شخص محمد سلیم جو پیشہ سے تاجر تھا جگت گیری گٹہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ جس کا آبائی مقام بی بی نگر ضلع نلگنڈہ بتایا گیا ہے ۔ گذشتہ ہفتہ اس شخص نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا تھا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
سڑک حادثہ میں زخمی خاتون کی موت
حیدرآباد /14 جنوری ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ جو سڑک عبور کرنے کی کوشش کر رہی تھی ۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ پولیس پہاڑی شریف کے مطابق 34 سالہ شاہدہ بیگم جو پہاڑی شریف علاقہ کے ساکن نصرت علی کی بیوی تھی ۔ کل چارمینار کے قریب واقع ایک ہاسپٹل آئی تھی اور اپنی بہن کے ہمراہ پہاڑی شریف واپس ہوئی تھی ۔ پہاڑی شریف کے علاقہ میں شاہدہ بیگم اپنی بہن کے ہمراہ سڑک عبور کر رہی تھی کہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی ۔ جنہیں فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران شاہدہ بیگم فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT