Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / جگدیش مارکٹ میں مندر کے چبوترہ کی تعمیر پر کشیدگی

جگدیش مارکٹ میں مندر کے چبوترہ کی تعمیر پر کشیدگی

علاقہ میں پولیس فورس تعینات ‘ راجہ سنگھ کا احتجاج

علاقہ میں پولیس فورس تعینات ‘ راجہ سنگھ کا احتجاج
حیدرآباد 8 فبروری (سیاست نیوز) عابڈس کے علاقہ جگدیش مارکٹ میں آج رات اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب بعض مقامی افراد نے مندر کا چبوترہ تعمیر کرنے کی کوشش کی۔ بتایا جاتا ہے کہ آج رات سنجئے اور اوم سنگھ نے جگدیش مارکٹ میں واقع ایک مندر کے چبوترہ کے تعمیر کا کام کا آغاز کیا جس کے نتیجہ میں دوسرے فرقہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس کی مخالفت کی ۔ چبوترہ کی تعمیر کے مسئلہ کو لیکر حالات کشیدہ ہوگئے اور عابڈس پولیس جگدیش مارکٹ پہنچ کر دونوں فرقوں کی جانب سے جمع ہونے والے افراد کو منتشر کردیا لیکن اس معمولی سے مسئلہ کو فرقہ وارانہ نوعیت کا رنگ دینے کیلئے بعض افراد نے بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو طلب کرلیا اور چبوترہ تعمیر کا مطالبہ کیا ۔ حالات کو کشیدہ دیکھ کر انسپکٹر عابڈس مسٹر پی یادگیری نے جگدیش مارکٹ میں ریاپڈ ایکشن فورس اور ٹاسک فورس کے علاوہ پولیس پیکٹ متعین کردیا ہے اور اعلی عہدیدار حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT