Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / جگر کی پیوندکاری کیلئے پاکستانی خاتون کو ویزا : سشما سوراج

جگر کی پیوندکاری کیلئے پاکستانی خاتون کو ویزا : سشما سوراج

نئی دہلی ۔ 15اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج اعلان کیا کہ ایک پاکستانی خاتون کو اپنے جگر کی پیوندکاری کے ہندوستان میںآپریشن کیلئے ویزا دیا جائے گا ۔ وزیرخارجہ کی مداخلت سے فیصل آباد کی متوطن ایم محسن کو ان کے ٹوئیٹر پیغام پر جس میں اپنی علیل خالہ کے علاج کیلئے ویزا کی گذارش کی گئی تھی ‘ انہیں ویزا حاصل ہوا ۔ محسن نے اپنی ویب سائیٹ پر تحریر کیا کہ سشما سوراج میڈیم نے میری خالہ کو علاج کیلئے میڈیکل ویزا میری درخواست پر جاری کروایا جس کیلئے میں ہمیشہ اُن کی احسان مندرہوں گا ۔ کل سشما سوراج نے اعلان کیا تھا کہ ہندوستان پاکستانی شہری کو اپنے علاج کیلئے میڈیکل ویزا دے رہاہے ۔

TOPPOPULARRECENT