Monday , May 28 2018
Home / ہندوستان / جگناتھ مندر میں راہول کی پوجا

جگناتھ مندر میں راہول کی پوجا

احمد آباد 12دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) گجرات میں انتخابی مہم کا آغاز دوارکادھیش مندر میں پوجا کے بعد منتخب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج انتخابی مہم کے آخری دن یہاں تاریخی جگناتھ مندر کا دورہ کیا۔گجرات میں دو درجن سے زیادہ مندروں کا دورہ کر چکے راہول آج شہر کے جمال پور میں واقع جگناتھ مندر میں پہنچے اور پوجا ارچنا کی۔ اپنی سالانہ رتھ یاترا کیلئے مشہور اس مندر میں راہول نے آرتی میں بھی شرکت کی۔ انہوں اس کیساتھ ہی انتخابات میںریاست کے 27 اہم مندروں کا دورہ کیا جس میں سومناتھ کا ان کا متنازعہ دورہ بھی شامل تھا جب ان کا نام غیر ہندو رجسٹر میں درج ہونے کے بعدہنگامہ ہوا تھا۔ وہ اکشردھام، کھوڈل دھام، شام لاجی، ڈکور کے رنچھوڑرائے جی مندر، چوٹیلہ کے چامنڈاماتا مندر، بھوچر ماتا مندر وغیرہ میں جا چکے ہیں۔ اپنے ہر انتخابی دورہ میں وہ کچھ خاص مندروں کا دورہ کرتے رہے تھے۔ آج انتخابی مہم کے آخری دن وزیر اعظم مودی بھی امباجی مندر میں درشن کیا۔

TOPPOPULARRECENT