Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / جگن ‘ دوبارہ جیل ضرور جائیں گے ‘ کے ای کرشنا مورتی کا بیان

جگن ‘ دوبارہ جیل ضرور جائیں گے ‘ کے ای کرشنا مورتی کا بیان

حیدرآباد /8 اکٹوبر (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر آندھراپردیش کے ای کرشنا مورتی نے صدر وائی ایس آر کانگریس جگن موہن ریڈی کی پدیاترا کو ہدف ملامت بنایا اور کہا کہ جگن کتنی ہی پدیاترائیں کریں وہ کسی دن دوبارہ جیل جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تلگودیشم دور حکومت میں آندھراپردیش کی تیز رفتار ترقی پر ارکان اسمبلی وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے انحراف کرنے کا جگن کو خوف لاحق ہوگیا ہے جسکے باعث میں وہ پدیاترا کر رہے ہیں ۔ کرشنا مورتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جگن موہن ریڈی قائد اپوزیشن کا رول ادا کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔ اپنی اس ناکامی کی پردہ پوشی کیلئے پدیاترا کی آڑ لیکر دوبارہ عوام سے رجوع ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جگن موہن ریڈی حکومت کے خلاف کتنی ہی کوششیں کریں عوام ان کوششوں پر نہ ہی یقین کریں گے اور نہ اعتماد کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT