Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / جگن عوام میں منافرت پیدا کرنے کوشاں تلگودیشم کے سینئر قائد جی مدو کرشنم نائیڈو کا الزام

جگن عوام میں منافرت پیدا کرنے کوشاں تلگودیشم کے سینئر قائد جی مدو کرشنم نائیڈو کا الزام

حیدرآباد۔/14فبروری، ( این ایس ایس ) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تلگودیشم پارٹی کے سینئر قائدجی مدوکرشنم نائیڈو نے آج الزام عائد کیاکہ وائی ایس آر سی پی کے صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی آندھرا پردیش میں ذات کے مسائل اٹھاتے ہوئے عوام میں منافرت پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ یہاں این ٹی آر ٹرسٹ بھون پر میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے مدو کرشنم نائیڈو نے کہا کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے قائدین غیر محفوظ محسوس کررہے ہیں کیونکہ ان کے پارٹی صدر کرپشن کے 13کیسیس میں اصل ملزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں عوام سے کئے گئے وعدہ کو پورا کرنے پر چیف منسٹر این چندرا بابونائیڈو پر تنقید کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابق چیف منسٹر آنجہانی وائی ایس آر نے2004 کے انتخابات کے دوران وعدہ کیا تھا کہ کاپو طبقہ کو بی سی فہرست میں شامل کیا جائے گا اور بعض دوسری ذاتوں کو ایس سی اور ایس ٹی میں لیکن انہوں نے دیگر 38کاسٹس کو بی سی فہرست میں شامل کرتے ہوئے بی سیز کے ساتھ ناانصافی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وائی ایس آر سی پی کے قائدین ذات کے نام پر مسائل پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اس سلسلہ میں ایم پدمنابھم اور مندا کرشنا مادیگا کو استعمال کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT