Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / جگن موہن ریڈی اقتدار پر آنے سے ہی ریاست کی ترقی

جگن موہن ریڈی اقتدار پر آنے سے ہی ریاست کی ترقی

رشید گوڑہ میں خواتین ، نوجوان اور کسانوں کی وائی ایس آر پارٹی میں شمولیت

رشید گوڑہ میں خواتین ، نوجوان اور کسانوں کی وائی ایس آر پارٹی میں شمولیت
شمس آباد ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع رشید گوڑہ میں جناردھن ریڈی وائی ایس آر کانگریس ڈسٹرکٹ کنوینر نے دورہ کیا اس موقع پر خواتین ، نوجوان اور کسانوں کی کثیر تعداد نے وائی ایس آر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس طرح خواتین ، نوجوان اور کسانوں کی شرکت کرنے پر جناردھن ریڈی نے پارٹی میں ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ راج شیکھر ریڈی ایک عظیم قائد تھے انہوں نے ریاست کی ترقی کے لیے کئی ترقیاتی اسکیمات کو روبہ عمل لاتے ہوئے ریاست کو خوشحالی کی طرف لے گئے ۔ ان کی قیادت میں ہر طبقہ کے لوگ خوش حال زندگی گزار رہے تھے ۔ لیکن اچانک ان کی موت ہونے پر ریاست کو بڑا دھکہ لگا ۔ کانگریس کے دیگر رہنماؤں نے ریاست کو ترقی کی طرف لیجانے کے بجائے ریاست کی ترقی کو ٹھپ کردیا ۔

انہوں نے عوام کو تیقن دیا کہ تین ماہ بعد جگن موہن ریڈی اقتدار پر آئیں گے اور اقتدار پر آتے ہی خاص کر کسانوں ، ڈاکرا خواتین ، اسٹوڈنٹس کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے ۔ بیوہ پنشن کی موجودہ رقم کو بڑھاکر ماہانہ 700 روپئے کیا جائے گا ۔ کسانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کا جگن موہن ریڈی نے اعلان کیا ۔ جگن موہن ریڈی ہر گھر سے ایک ڈاکٹر ، انجینئر بننے کے لیے ٹھوس توجہ مرکوز کریں گے اور ان کا خواب بہت جلد پورا ہوگا ۔ وائی ایس آر پارٹی اور جگن موہن ریڈی کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ انہوں نے ریاست کی ترقی خاص کر ضلع رنگاریڈی کے راجندر نگر اسمبلی حلقہ کو مثالی حلقہ بنانے کا بھی اعلان کیا ۔ راج شیکھر ریڈی کے ادھورے کاموں کی بھی تکمیل کی جائے گی ۔ راجندر نگر اسمبلی حلقہ میں وائی ایس آر پارٹی کی کامیابی یقینی ہے ۔ اس موقع پر کمارگوڑ ، شمس آباد منڈل کنوینر ، تروپتی ریڈی ، نذیر خاں ، اکرم خاں ، راگھاویندر ریڈی ، سریدھر ، پانڈو ، رادھا کرشنا ، سنتوش ، کرشنا ، سید ، مہیندر ، شیخ سلیم ، نذیر کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔۔

TOPPOPULARRECENT