Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / جگن موہن ریڈی اور کے چندرشیکھر راؤ کے درمیان خفیہ سازباز

جگن موہن ریڈی اور کے چندرشیکھر راؤ کے درمیان خفیہ سازباز

صدر ٹی آر ایس کی وائی ایس آر سی پی سے ہمدردی پر تشویش، ترجمان کانگریس شرون کمار

صدر ٹی آر ایس کی وائی ایس آر سی پی سے ہمدردی پر تشویش، ترجمان کانگریس شرون کمار

حیدرآباد 10 مئی (سیاست نیوز)تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے مخالف تلنگانہ جگن موہن ریڈی سے خفیہ ساز باز کرنے کا سربراہ ٹی آر ایس مسٹر کے چندر شیکھر راو پر الزام عائد کیا ۔ سیما آندھرا کا سروے کرانے کی وجہ طلب کی ۔ آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے ترجمان اعلی مسٹر شرون کمار نے کہا کہ مخالف تلنگانہ سربراہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی جگن موہن ریڈی کیلئے سربرہ ٹی آر ایس کی ہمدردی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چندرا شیکھر راو کے بشمول ٹی آر ایس کے تمام قائدین نے جگن موہن ریڈی کو نہ صرف مخالف تلنگانہ بلکہ تلنگانہ کے نوجوانوں اور طلبہ کی خودکشیوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے تاہم اچانک جگن کیلئے جو ہمدردی پیدا ہوگئی ہے اس سے خودکشی کرنے والے طلبہ و نوجوانوں کی روح کو تکلیف ہورہی ہوگی ۔ اب لگتاہے ٹی آر ایس اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں کوئی ساز باز ہوگئی ہے جس کی وجہ سے تلنگانہ تک محدود رہنے والی ٹی آر ایس نے سیما آندھرا میں انتخابی سروے کرایا ہے اور مستقبل میں جگن موہن ریڈی کے ساتھ کام کرنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔ 1500 نوجوانوں کی موت کے ذمہ دار رہنے والی وائی ایس آر کانگریس پارٹی سے اندھی محبت کی وجہ کیا ہے ۔2009 میں جگن موہن ریڈی نے پارلیمنٹ میں مخالف تلنگانہ پلے کارڈ تھام کر احتجاج کیا کانگریس کی جانب سے تلنگانہ ریاست تشکیل دینے کا اعلان کرنے کے بعد ملک کے مختلف ریاستوں اور شہروں کا دورہ کرتے ہوئے مسٹر جگن موہن ریڈی نے مختلف جماعتوں کے صدور اور قائدین سے ملاقات کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں پیش کئے جانیو الے تلنگانہ بل کی تائید نہ کرنے کی اپیل کی تھی۔ ایسے قائدین کے ساتھ مستقبل میں مل کر کام کرنے کا اعلان کرنا تلنگانہ تحریک میں حصہ لینے والوں کی توہین کرنے کے مترادف ہے۔

TOPPOPULARRECENT