Wednesday , December 12 2018

جگن موہن ریڈی پلی ویندلہ اسمبلی حلقہ سے مقابلہ کرینگے

وجئے اماں وشاکھا پٹنم لوک سبھا حلقہ سے امیدوار ۔ سیما آندھرا امیدواروں کی فہرست جاری

وجئے اماں وشاکھا پٹنم لوک سبھا حلقہ سے امیدوار ۔ سیما آندھرا امیدواروں کی فہرست جاری

حیدرآباد 14 اپریل ( پی ٹی آئی ) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ جگن موہن ریڈی اپنے آبائی ضلع کڑپہ میں پلی ویندلہ حلقہ سے اسمبلی کیلئے مقابلہ کرینگے ۔ جگن موہن ریڈی کڑپہ کے رکن پارلیمنٹ ہیں اور اب وہ پہلی مرتبہ اسمبلی کیلئے مقابلہ کر رہے ہیں۔ پلی ویندلہ وائی ایس آر خاندان کا ایک مضبوط اور طاقتور گڑھ ہے اور اسمبلی میں اس حلقہ کی نمائندگی ان کے والد وائی ایس راج شیکھر ریڈی کرتے تھے ۔ جگن موہن ریڈی کے رشتہ کے بھائی وائی ایس اویناش ریڈی کو کڑپہ پارلیمانی حلقہ سے پارٹی امیدوار بنایا گیا ہے جبکہ ان کی والدہ وائی ایس وجئے لکشمی وشاکھا پٹنم لوک سبھا حلقہ سے مقابلہ کرینگی ۔ سیما آندھرا میں اسمبلی اور لوک سبھا حلقوں کیلئے 7 مئی کو انتخابات ہونے والے ہیں۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے 175 اسمبلی حلقوں سے آج اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے جبکہ 25 لوک سبھا حلقوں میں 24 حلقوں سے بھی اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے ۔ جگن موہن ریڈی کے ایک اور رشتہ دار وائی وی سبا ریڈی کو اونگول لوک سبھا حلقہ سے ٹکٹ دیا گیا ہے ۔ موجودہ لوک سبھا میں کانگریس کے ارکان ایس پی وائی ریڈی کو نندیال سے اور اننت وینکٹ رامی ریڈی کو اننت پور پارلیمانی حلقوں سے وائی ایس آر کانگریس کا امیدوار بنایا گیا ہے ۔ این ایس ایس کے بموجب پارٹی کا کہنا ہے کہ اس نے کئی سینئر قائدین سے صلاح و مشوروں کے بعد امیدواروں کا فیصلہ کیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ جگن موہن ریڈی کی بہن وائی ایس شرمیلا کو بھی کسی حلقہ سے ٹکٹ دیا جاسکتا ہے ۔ پارٹی نے ابھی باپٹلہ لوک سبھا حلقہ سے اپنے امیدوار کا بھی اعلان نہیں کیا ہے ۔ اس کے علاوہ اچنتا ‘ گنا ورم ‘ پالاکول ‘ سنتا نوتھلا پاڈو اور مارکا پورم اسمبلی حلقوں سے بھی پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان باقی ہے ۔ پارٹی نے کانگریس سے انحراف کرتے ہوئے وائی ایس آر کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والے تقریبا سبھی قائدین کو اسمبلی اور لوک سبھا کے ٹکٹس دئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT