Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / جگن موہن ریڈی کا غیرشائستہ رویہ ناقابل برداشت

جگن موہن ریڈی کا غیرشائستہ رویہ ناقابل برداشت

تلگودیشم قائد ویویکانند ریڈی کی جگن پر شدید تنقید
نیلور ؍ وجئے واڑہ ۔ 4 جون (این ایس ایس) تلگودیشم قائد اے ویویکانند ریڈی نے آج صدر وائی ایس آر سی پی وائی ایس جگن موہن ریڈی کو ان کے (جگن موہن ریڈی) کے غیرشائستہ زبان و رویہ کے خلاف شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ یہاں ایک بیان میں ویویکانند ریڈی نے کہا کہ جگن موہن ریڈی کے غیرشائستہ ریمارکس تلگو عوام کے وقار کی تحقیر کے مترادف ہیں۔ انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ جگن موہن ریڈی کو ریاست کی سیاست سے کنارہ کش کردیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام کو چاہئے کہ وہ صدر وائی ایس آر سی پی کو سیاست کی بقاء کیلئے سیاست سے ہٹادیں۔ ٹی ڈی پی قائد ویویکانند ریڈی نے صدر وائی ایس آر سی پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ وہی جگن موہن ریڈی تھے جنہوں نے غیرمتناسب اثاثہ جات مقدمہ کے اے ٹو وجے سائی ریڈی کو راجیہ سبھا بھیج دیا اور اگر ان جگن موہن ریڈی کو موقع ملے تب وہ کیس کے اے تھری کو اقوام متحدہ روانہ کرتے ہوئے ان جگن موہن ریڈی کی رشوت ستانی معاملت کے حق میں قرارداد منظور کروانے کی خواہش کریں گے۔ دریں اثناء رکن اسمبلی جلیل خاں نے کہا کہ جگن کے پاس بڑوں کی عزت و احترام ختم ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تاحال 19 ارکان اسمبلی جگن موہن ریڈی کے آمرانہ رویہ سے بدظن ہوکر وائی ایس آر پارٹی چھوڑ کر جاچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT