Wednesday , December 12 2018

جگن موہن ریڈی کو اثاثہ جات کے اعلان کے ہمت پر استفسار

قائد اپوزیشن اے پی کے الزامات پر وزیر آئی ٹی نارا لوکیش کا ردعمل
حیدرآباد ۔ 6 جون (سیاست نیوز) وائی ایس آر کانگریس پارٹی صدر و قائد اپوزیشن آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی جانب سے ریاستی حکومت کے خلاف عائد کردہ الزامات پر وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی لوکیش نے ٹوئیٹر کے ذریعہ اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور الزامات کی مذمت کی اور کہا کہ ’’نارا‘‘ اور ’’وائی ایس‘‘ گھر کے ناموں میں کافی فرق ہے اور ہم نے ترقی کے راستہ کا انتخاب کیا ہے تو آپ کرپشن و بے قاعدگیوں کی طرف ہوا کرتے ہیں۔ لوکیش نے مضحکہ اڑایا اور کہا کہ سیاست میں اثاثہ جات و املاک کا اعلان و انکشاف کرنے والا ہمارا ہی خاندان ہونے کا اظہار کرنے والے لوکیش نے جگن موہن کو چیلنج کیا کہ آیا آپ کی املاک و اثاثہ جات کا اعلان کرنے کی ہمت ہے؟ لوکیش نے مزید کہا کہ ہیرٹیج ادارہ 25 سالہ محنت کا نتیجہ ہے۔ اس ادارہ کی ترقی کیلئے میری ماں اور برہمنی دن رات محنت کررہے ہیں اور ہیرٹیج اقدار کے ساتھ ترقی پایا ہوا ادارہ ہے۔ اسی لئے وائی ایس راج شیکھر ریڈی نے زائد از 20 کیسیس لگوائے تھے لیکن کسی ایک کیس میں بھی کوئی ایک ثبوت پیش نہیں کرسکے۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ کم از کم ابھی بھی آپ میں کوئی بہتر تبدیلی آکر صحیح راستہ پر چلنے کی مسٹر این لوکیش نے خواہش کی۔

TOPPOPULARRECENT