Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / جگن موہن ریڈی کی سالگرہ،پارٹی لیڈروں نے مبارکباد دی

جگن موہن ریڈی کی سالگرہ،پارٹی لیڈروں نے مبارکباد دی

حیدرآباد 21دسمبر(یواین آئی) آندھراپردیش کے اپوزیشن لیڈر و وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کے حامیوں ، پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں نے ان کی سالگرہ تقریب بڑے پیمانہ پر منائی ۔جگن موہن ریڈی فی الحال ضلع اننت پور میں اپنی پرجا سنکلپ یاترا میں مصروف ہیں۔ پارٹی کے اہم لیڈروں اور کارکنوں نے ان سے اننت پور میں ملاقات کرتے ہوئے ان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر جگن نے کیک بھی کاٹا ۔جگن کے کیمپ کے قریب ان کی سالگرہ کے موقع پر جشن کا منظر دیکھا گیا ۔جگن کے حامیوں نے ان کی حمایت میں نعرے بازی بھی کی ۔اسی دوران جگن موہن ریڈی کی پرجا سنکلپ یاترا40ویں دن میں داخل ہوگئی ہے ۔ جگن موہن ریڈی سے یگانگت کے اظہار کے لئے ان کے حامی پہنچے ۔ دیہاتیوں نے بھی جگن کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔جگن نے یاتراکے لئے تعاون کرنے پر تمام سے اظہار تشکر کیا۔ اس یاترا کے دوران وہ عوام کے مسائل سے واقفیت حاصل کررہے ہیں۔جگن نے کہاکہ وہ عوام کی رائے بھی حاصل کریں گے ۔ان کا کہنا ہے کہ اس یاترا کا مقصد اس بات کویقینی بنانا ہے کہ ان کی پارٹی کا منشور عوام سے لیا جائے اور یہ عوام کا منشور ہو۔انہوں نے اس بات کا بھی وعدہ کیا کہ وہ عوام سے جڑے رہیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT