Wednesday , July 18 2018
Home / شہر کی خبریں / جگن موہن ریڈی کی سی بی آئی عدالت حیدرآباد میں حاضری

جگن موہن ریڈی کی سی بی آئی عدالت حیدرآباد میں حاضری

یاترا میں شرکت کیلئے دوبارہ جمل مڈگو روانہ ، عدالت کی کارروائی آئندہ جمعہ تک ملتوی
حیدرآباد ۔ /10 نومبر (سیاست نیوز) صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی جگن موہن ریڈی آج سی بی آئی عدالت حیدرآباد پہونچے ۔ دوبارہ پدیاترا کیلئے ضلع کڑپہ روانہ ہوگئے ۔ ملزمین کی فہرست سے ناموں کا اخراج کرنے کیلئے جگن موہن ریڈی اور وجئے سائی ریڈی کی درخواستوں پر آج سی بی آئی کورٹ میں مباحث مکمل ہوئے ۔ کارروائی آئندہ جمعہ تک ملتوی ہوگئی ۔ قائد اپوزیشن آندھراپردیش جگن موہن ریڈی نے /6 نومبر سے سنکلپ پدیاترا کا آغاز کیا جس کا ضلع سریکاکولم کے اچاپورم میں افتتاح ہوگا ۔ جگن موہن ریڈی کی پدیاترا چار دن مکمل کرچکی ہے ۔ ضلع کڑپہ سے حیدرآباد پہونچکر جگن موہن ریڈی نے سی بی آئی کورٹ میں حاضری دی اور دوبارہ پدیاترا کیلئے اسمبلی حلقہ جمل مڈگو پہونچ گئے ۔ پدیاترا کے پیش نظر جگن موہن ریڈی نے عدالت میں شخصی حاضری سے استثنی دینے کی درخواست داخل کی تھی ۔ سی بی آئی عدالت کی جانب سے درخواست کو مسترد کردینے پر آج جگن موہن ریڈی عدالت میں حاضری دی ۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے جگن موہن ریڈی کو شخصی حاضری سے استثنیٰ دینے پر کیس کی سنوائی میں تاخیر ہونے کا دعویٰ کیا تھا جس سے عدالت نے اتفاق کیا ۔ عدالت نے سوائے جمعہ کے ماباقی دنوں میں پدیاترا کرنے کا جگن موہن ریڈی کے وکیل کو مشورہ دیا تھا جس کی وجہ سے قائد اپوزیشن آج عدالت سے رجوع ہوئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT