Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / جگن موہن ریڈی کی مجوزہ یاترا پر پارٹی قائدین میں تشویش

جگن موہن ریڈی کی مجوزہ یاترا پر پارٹی قائدین میں تشویش

صدر وائی ایس آر کانگریس کیلئے آج کا عدالتی فیصلہ اہمیت کا حامل
حیدرـآباد۔/22اکٹوبر، ( سیاست نیوز) صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی و قائد اپوزیشن آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی آئندہ ماہ 2 نومبر سے شروع کی جانے والی مجوزہ پدیاترا کے تعلق سے خود وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے بعض حلقوں میں تشویش کے اظہار کی اطلاعات ہیں۔ کیونکہ 23 اکٹوبر کو منعقد ہونے والا عدالتی فیصلہ جگن موہن ریڈی کیلئے کافی اہمیت کا حامل ہوگا اور اب تک جمعہ سے استثنیٰ دینے کیلئے سی بی آئی کورٹ کو دی گئی درخواست کا کوئی مثبت نتیجہ برآمد نہیں ہوا ۔ جبکہ جگن نے اپنی مجوزہ پدیاترا کے دوران چھ ماہ تک وہ ہر جمعہ کو عدالت کی حاضری سے استثنیٰ دینے کی عدالت سے خواہش کی تھی۔ پارٹی کے ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ پارٹی حلقوں میں اس بات کا خدشہ پایا جارہاہے کہ آیا وائی ایس آر کانگریس پارٹی صدر مسٹر جگن موہن ریڈی کو ویک اینڈ بریک رہے گا؟ اجازت نہ ملنے پر صورتحال کیا ہوگی؟۔ آیا پدیاترا کے دوران بار بار عدالت میں حاضری کیلئے آنے پر سیاسی اعتبار سے اس پدیاترا کی اہمیت میں کمی ہوگی؟ آیا جمعہ کے دن حاضری سے استثنیٰ کے مسئلہ پر عدالتی فیصلہ کے مسئلہ پر وائی ایس آر کانگریس پارٹی کیا سوچ رہی ہے؟۔ آیا جگن موہن ریڈی کیا کرنا چاہتیے ہیں؟ آیا کل یعنی 23 اکٹوبر کو کس نوعیت کا فیصلہ آئے گا۔ اس طرح کے مختلف سوالات اور خدشات کے ساتھ ساتھ وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں 23 اکٹوبرکو کیا ہونے والا ہے۔ پارٹی کے بعض گوشوں میں کافی ٹینشن (Tention) پایا جاتا ہے۔مزید بتایاجاتا ہے کہ اگر کل 23 اکٹوبر کو موافق فیصلہ آنے پر پدیاترا کس طرح رہنی چاہیئے ؟ اور مخالفت میں فیصلہ آنے پر پدیاترا کس طرح کرنے کے مسئلہ پر پارٹی کے اہم قائدین وسیع تر مباحث کررہے ہیں۔ بہر صورت وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے بعض گوشوں میں وائی ایس جگن موہن ریڈی کی مجوزہ پدیاترا کے تعلق سے مختلف شکوک و شبہات اور خدشات کا اظہار پایا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT