Tuesday , October 16 2018
Home / شہر کی خبریں / جگن موہن ریڈی کی پدیاترا نئی تاریخ رقم کرے گی

جگن موہن ریڈی کی پدیاترا نئی تاریخ رقم کرے گی

حیدرآباد ۔ 7 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی سی بھاسکر ریڈی نے کہا کہ جگن موہن ریڈی کی پدیاترا نئی تاریخ رقم کرے گی ۔ عوامی مسائل کا جائزہ لینے کے لیے ہی قائد اپوزیشن پدیاترا کا اہتمام کررہے ہیں ۔ دو دن کے دوران جگن موہن ریڈی نے تقریبا 20 کیلو میٹر کا دورہ کرتے ہوئے ہزاروں عوام سے ملاقات کی وہ جس راستے سے گذر رہے ہیں ۔ عوام ان کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے اپنے مسائل سے انہیں واقف کرارہے ہیں ۔ سی بھاسکر ریڈی نے کہا کہ جگن موہن ریڈی کی پدیاترا کو عوام کی بھر پور تائید حاصل ہورہی ہے ۔ جس سے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں ۔ جگن موہن ریڈی کو عوامی تائید سے حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے ۔ وزراء اور تلگو دیشم کے قائدین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں حکومت کے خلاف عوام میں پائی جانے والی ناراضگی کو قبول کرنے کے بجائے ۔ جگن موہن ریڈی کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ جگن موہن ریڈی کی پدیاترا سے عوام میں جہاں شعور بیدار ہورہا ہے وہیں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے کارکنوں میں نیا جوش و خروش پیدا ہورہا ہے ۔ پارٹی تیزی سے مستحکم ہورہی ہے ۔ جب بھی آندھرا پردیش میں انتخابات منعقد ہوں گے ۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT