Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / جگن موہن ریڈی کی پدیاترا 1500 کیلومیٹر کا فاصلہ مکمل

جگن موہن ریڈی کی پدیاترا 1500 کیلومیٹر کا فاصلہ مکمل

حیدرآباد /14 مارچ ( سیاست نیوز ) صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی و قائد اپوزیشن آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اپنی پد یاترا کے ذریعہ آج 1500 کیلومیٹر کا فاصلہ مکمل کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ضلع گنٹور کے پولور منڈل حدود میں واقع موضع کو پہونچکر اپنی جاری سنکلپ یاترا کے ذریعہ پد یاترا کے کیلومیٹر مکمل کرلئے ۔ وائی ایس آر کانگریس اپرٹی ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر سابق چیف منسٹر ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے مجسمہ کی گلپوشی کرکے اپنے والد و سابق چیف منسٹر کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا اور پھر وہاں پر اپنی پد یاترا کی یادگار کے طور پر مسٹر جگن موہن ریڈی نے ایک پودا لگایا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ گنٹور حلقہ لوک سبھا وائی ایس آر کانگریس پارٹی قائد آر وینکٹ رمنا ، ایل سری کرشنا دیوارئیلو ، سابق وزیر و قائد وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر پوتہ ستیہ نارائنا کے علاوہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT