Sunday , July 22 2018
Home / شہر کی خبریں / جگن موہن ریڈی کی یاترا کے 100کیلو میٹر مکمل

جگن موہن ریڈی کی یاترا کے 100کیلو میٹر مکمل

حیدرآباد۔/14 نومبر، ( سیاست نیوز) قائد اپوزیشن و صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی جگن موہن ریڈی کی سنکلپ پدیاترا نے 100 کیلو میٹر کی تکمیل کرتے ہوئے ایک نئے سنگ میل کو عبور کیا ہے۔ واضح رہے کہ عوامی مسائل سے واقفیت حاصل کرنے کیلئے جگن موہن ریڈی نے 6 نومبر سے پدیاترا کا آغاز کیا ہے جس نے ضلع کرنول کے جگلاوی پہنچ کر 100کیلو میٹر کا فاصلہ طئے کیا ہے۔ جگلاوی گاؤں کے عوام نے ان کا شاندار خیرمقدم کیا ہے۔ ان پر پھول نچھاور کئے۔100کیلو میٹر کی پدیاترا مکمل کرنے پر جگن موہن ریڈی نے پارٹی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے قائد اپوزیشن نے کہا کہ تلگودیشم حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو نبھانے میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ ریاست کے عوام کئی مسائل سے دوچار ہیں اور حکومت صرف زبانی جمع خرچ پر اپنی میعاد مکمل کررہی ہے۔ ریاست کے ہر گھر کو ایک ملازمت اور ملازمت حاصل نہ ہونے تک بیروزگار نوجوانوں کو ماہانہ بیروزگاری بھتہ دینے کا وعدہ کیا گیا جس پر آج تک عمل آوری نہیں ہوئی۔ سرکاری ملازمین کے ریٹائرمنٹ کی حد عمر گھٹانے کی سازش کی جارہی ہے ، کئی محکمہ جات میں ہزاروں جائیدادیں مخلوعہ ہیں ان پر تقررات نہیں کئے جارہے ہیں۔ پولاورم پراجکٹ میں کئی بے قاعدگیاں ہیں، آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا وعدہ کیا گیا جس پر آج تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ سماج کا کوئی بھی طبقہ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے اور نہ ہی کسی طبقہ کے ساتھ تلگودیشم حکومت نے انصاف کیا ہے، جس کے خلاف وہ پدیاترا کا آغاز کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT