Friday , April 20 2018
Home / شہر کی خبریں / جگن موہن ریڈی کی یاترا12ویں دن بھی جاری

جگن موہن ریڈی کی یاترا12ویں دن بھی جاری

حیدرآباد19نومبر (سیاست ڈاٹ کام )عوام کے مسائل سے واقفیت اور اے پی کی حکمران جماعت تلگودیشم کی ناکامیوں کو اجاگر کرنے کے لئے شروع کردہ وائی ایس آر کانگریس سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کی پرجا سنکلپ یاترا پر عوام کا جوش وخروش دیکھنے لائق ہے ۔عوام نے جگن موہن ریڈی سے اپنے مسائل بیان کئے اور جگہ جگہ ان کا والہانہ استقبال کیا۔جگن کی یاترا آج 12ویں دن بھی جاری ہے ۔انہوں نے آج کرنول کے بیگن پلی میں اپنی یاترا کا آغاز کیا۔وہ اس کے بعد امدالہ علاقہ پہنچے ۔بعد ازاں جگن غلام نبی پیٹ پہنچے جہاں سے وہ کوتہ پیٹ روانہ ہوئے ۔انہوں نے جلسہ سے بھی خطاب کیا۔جگن نے وعدہ کیا کہ وہ عوام سے جڑے رہیں گے ۔ یاترا کو کامیاب بنانے کیلئے پارٹی کے لیڈر کافی کوشش کر رہے ہیں۔ جگن نے یاتراکے لئے تعاون کرنے پر تمام سے اظہار تشکر کیا۔ یہ یاترا کڑپہ ضلع کے ایڈو پُلا پایہ سے سریکاکلم ٹاون کے اچھاپورم تک نکالی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT