Friday , October 19 2018
Home / شہر کی خبریں / جگن موہن ریڈی کی 21 دسمبر کو سالگرہ

جگن موہن ریڈی کی 21 دسمبر کو سالگرہ

وائی ایس آر کانگریس پارٹی سے وسیع پیمانے پر تقاریب
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی و قائد اپوزیشن آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی 21 دسمبر کو یوم پیدائش تقاریب بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کا وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے فیصلہ کیا ہے اور اس موقع پر مختلف سماجی پروگرامس بھی منظم کئے جائیں گے اور پارٹی کے قائدین اور کارکنوں کے علاوہ حامیوں سے مختلف پروگرامس منعقد کرنے کی خواہش کی گئی ۔ مسٹر وی وجئے سائی ریڈی جنرل سکریٹری وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ جگن موہن ریڈی کی 21 دسمبر کو یوم پیدائش کے موقع پر بین مذہبی دعائیہ اجتماعات ، بلڈ ڈونیشن کیمپس کے علاوہ امدادی پروگرامس بھی منعقد کرنے کی خواہش کی گئی ۔ پارٹی قائدین سے 21 دسمبر کو علی الصبح ان کی پوجا کے لیے جانے والے منادر میں خصوصی پوجا وغیرہ کے پروگرامس منظم کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرس کے علاوہ اسمبلی حلقہ جات کو مستقروں پر بلڈ ڈونیشن کیمپس منعقد کر کے اپنا خون کا عطیہ دیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT