Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / جگن موہن کا خشک رویہ، نریندر مودی کی کا کردگی بے مثال

جگن موہن کا خشک رویہ، نریندر مودی کی کا کردگی بے مثال

حیدرآباد /29 اکتوبر (سیاست نیوز) وائی ایس آر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ایم راج موہن ریڈی نے قائد اپوزیشن آندھرا پردیش جگن موہن ریڈی کو اپنے رویہ میں تبدیلی لانے کا مشورہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی ستائش کی۔ واضح رہے کہ دو دن قبل وائی ایس آر کانگریس کے بانی ارکان میں شمار کئے جانے والے کے راما کرشنا مستعفی ہو گئے اور جگن کے کٹر حا

حیدرآباد /29 اکتوبر (سیاست نیوز) وائی ایس آر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ایم راج موہن ریڈی نے قائد اپوزیشن آندھرا پردیش جگن موہن ریڈی کو اپنے رویہ میں تبدیلی لانے کا مشورہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی ستائش کی۔ واضح رہے کہ دو دن قبل وائی ایس آر کانگریس کے بانی ارکان میں شمار کئے جانے والے کے راما کرشنا مستعفی ہو گئے اور جگن کے کٹر حامی سمجھے جانے والے راج موہن ریڈی نے صدر پارٹی کے خشک رویہ پر اعتراض کرتے ہوئے اپنے رویہ میں تبدیلی لانے کا مشورہ دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی کار کردگی سے بے حد متاثر ہیں، تاہم بی جے پی میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ پارٹی تبدیل کرنے کی افواہیں بے بنیاد اور غلط ہیں۔ انھوں نے اعتراض کیا کہ ضلع نیلور میں وائی ایس آر کانگریس قائدین کے درمیان اختلافات ہیں اور یہ کہتے ہوئے پارٹی کو حیرت زدہ کردیا کہ وہ بحیثیت منتخب عوامی نمائندہ تلگودیشم حکومت کے جنم بھومی پروگرام میں حصہ لیں گے۔ دریں اثناء کے راما کرشنا سے پارٹی نے رابطہ پیدا کرنے اور انھیں سمجھانے و منانے کی کوشش کی، مگر وہ پارٹی قیادت کے رابطہ میں نہیں آئے، انھوں نے اپنا موبائل بند کر رکھا ہے۔

TOPPOPULARRECENT