Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / جگن موہن کی مجوزہ پدیاترا میں معمولی تبدیلی

جگن موہن کی مجوزہ پدیاترا میں معمولی تبدیلی

2 کے بجائے 6 نومبر سے پروگرام کا ایڈپولاپایہ سے آغاز
حیدرآباد ۔ 24 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست آندھرا پردیش کی اہم اپوزیشن وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے اپنے قائد مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی جانب سے آئندہ ماہ 2 نومبر سے شروع کی جانے والی مجوزہ پدیاترا کے پروگرام میں معمولی تبدیلی کردی اور تبدیل شدہ پروگرام کے مطابق مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی و قائد اپوزیشن آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے 2 نومبر سے شروع کی جانے والی مجوزہ یاترا کے پروگرام کو تبدیل کر کے اب 6 نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی توقع ہے کہ 3 نومبر کو شام میں تروپتی پہونچیں گے اور رات میں تروملا پر شب بسری کرنے کے بعد 4 نومبر کی صبح لارڈ وینکٹیشورا کے خصوصی درشن کر کے پوجا کریں گے اور 5 نومبر کو کڑپہ پہونچکر کڑپہ ٹاون میں واقع نامور درگاہ شریف کا دورہ کریں گے اور درگاہ پر اپنی زیارت کر کے وہاں سے مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی اپنے آبائی مقام پولی ویندولہ پہونچکر وہاں پر چرچ میں خصوصی عبادت کریں گے اور پھر وہاں سے ایڈپولا پایہ پہونچیں گے اور 6 نومبر کے دن وائی ایس جگن موہن ریڈی ایڈپو لاپایہ سے اپنی مجوزہ پدیاترا کا آغاز کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT