Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / جگن کا آر ٹی سی ملازمین سے اظہاریگانگت، مسائل کو حل کرنے حکومتوں پر زور

جگن کا آر ٹی سی ملازمین سے اظہاریگانگت، مسائل کو حل کرنے حکومتوں پر زور

حیدرآباد ۔ 9 مئی (این ایس ایس) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر و قائد اپوزیشن آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال کی بھرپور تائید کا اعلان کرتے ہوئے ہڑتالی ملازمین کے ساتھ یگانگت کا اظہار کیا۔ انہوں نے تلنگانہ و آندھراپردیش حکومتوں کو زور دیاکہ وہ ہڑتالی آر ٹی سی ملازمین کے ساتھ اپنے رویہ میں تبدیلی لائیں۔ مسٹر جگن موہن نے حکومتوں کو روانہ کردہ مکتوبات میں بتایا کہ دونوں حکومتوں کی جانب سے ملازمین کے ساتھ ناانصافی اور اپنے وعدوں کو نامکمل کرنے کی وجہ سے اس طرح کی صورتحال پیدا ہوئی ہے جس کی حکومتیں ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے دونوں ریاستوں کے چیف منسٹرس سے خواہش کی کہ وہ آر ٹی سی ملازمین کے ساتھ خوشگوار ماحول میں بات چیت کرتے ہوئے ان کے دیرینہ مطالبات کی یکسوئی کریں۔

TOPPOPULARRECENT