Saturday , November 17 2018
Home / شہر کی خبریں / جگن کا حملہ واقعہ پر بیان دینے سے عدم اتفاق

جگن کا حملہ واقعہ پر بیان دینے سے عدم اتفاق

ملزم سے تفتیش مکمل، ڈی جی پی اے پی آر پی ٹھاکر کا میڈیا سے خطاب
حیدرآباد ۔ 3 نومبر (سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل آف پولیس آندھراپردیش مسٹر آر پی ٹھاکر نے کہا کہ گذشتہ دنوں قائد اپوزیشن آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی و صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی پر وشاکھاپٹنم ایرپورٹ میں پیش آئے حملہ کے سلسلہ میں ان کا (جگن موہن ریڈی کا) بیان قلمبند کرنے کیلئے ملاقات کرکے راست ربط پیدا کیا گیا لیکن جگن موہن ریڈی نے پیش آئے واقعہ کے تعلق سے اپنا بیان قلمبند کروانے سے اتفاق نہیں کیا لہٰذا ایک اور مرتبہ اپنا بیان قلمبند کروانے کی جگن موہن ریڈی سے خواہش کی جائے گی۔ آج وجئے واڑہ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے آر پی ٹھاکر نے کہا کہ حملہ سے متعلق مکمل تفصیلات سے جگن واقف کروانے پر تحقیقات جلد سے جلد مکمل کرنا ممکن ہوسکے گا۔ جگن پر پیش آئے واقعہ کے کیس سے متعلق آندھراپردیش ایس یس، ایس ٹی کمیشن سے انہیں آج تک بھی کوئی نوٹس وصول نہیں ہوئی ہے۔ اگر ایسی کوئی نوٹس وصول ہوئی ہے تو اس نوٹس کا جواب دیا جائے گا۔ ڈی جی پی نے مزید کہا کہ جگن موہن ریڈی کے تحفظ سے متعلق حالات کے مطابق وسیع تر پیمانے پر سیکوریٹی اقدامات کئے جائیں گے کیونکہ قائد اپوزیشن کو سیکوریٹی کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔ مسٹر آر پی ٹھاکر نے کہا کہ جگن پر حملہ کرنے والے ملزم سرینواس راؤ کی تفتیش تقریباً مکمل کرلی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT