Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / جگن کا دہلی میں دھرنا اور گرفتاری کیلئے پیشکشی

جگن کا دہلی میں دھرنا اور گرفتاری کیلئے پیشکشی

تقیسم کے ذریعہ سونیا گاندھی نے وہ کام کیا جو انگریز بھی نہیں کرسکے تھے ۔ ریلی سے خطاب

تقیسم کے ذریعہ سونیا گاندھی نے وہ کام کیا جو انگریز بھی نہیں کرسکے تھے ۔ ریلی سے خطاب

نئی دہلی ۔ 17 فبروری ۔ (پی ٹی آئی ) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر جگن موہن ریڈی نے آندھراپردیش کی تقسیم کے خلاف اپنی جدوجہد کو قومی دارالحکومت ( نئی دہلی) منتقل کرتے ہوئے احتجاجی دھرنا منظم کیا اور خود کو گرفتاری کے لئے پیش کردیا ۔ انھوں نے الزام عائد کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں مرچ اسپرے کے استعمال کے واقعہ کو کانگریس کی منصوبہ بند سازش قرار دیا ۔ جگن نے الزام عائد کیا کہ کانگریس کے خارج شدہ رکن پارلیمنٹ لگڑا پاٹی راجگوپال کی ایک کمپنی کو ایک ماہ قبل 8000 کروڑ روپئے کے کارپوریٹ قرض کی منظوری دی گئی تھی ۔ مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی اندھراپردیش کی تقسیم کے خلاف جنتر منتر پر اپنی پارٹی کے احتجاجی دھرنے کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے ۔ انھوں نے کہاکہ ’’کانگریس نے یہ سازش تیار کی تھی کہ مرچ اسپرے کے استعمال کے واقعہ کے بہانہ پارلیمنٹ سے ان تمام ارکان کو باہر نکال دیا گیا جو آندھراپردیش کی تقسیم کے خلاف ا حتجاج کررہے تھے ۔

جگن نے کہا کہ مرچ اسپرے کا استعمال کرنے والے لگڑا پاٹی راجگوپال کیا کانگریسی نہیں تھے ؟ جگن نے سوال کیا کہ ’’کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اگر کوئی کانگریس کی مخالفت کرتا ہے اور کوئی اس پارٹی کا باغی ہوتا ہے تو اس کیلئے کانگریس کی اجازت سے 8000 کروڑ روپئے کے بھاری قرض کی منظوری دی جاسکتی ہے ؟‘‘ جگن نے سونیا گاندھی پر محض اپنے سیاسی مفادات کیلئے آندھراپردیش کو تقسیم کرنے کا الزام عائد کیا ۔ ان ( سونیا گاندھی ) کے اٹلی کے پس منظر میں جگن نے انڈین نیشنل کانگریس کو اٹالیئن نیشنل کانگریس قرار دیا اور کہا کہ حتیٰ کہ انگریزوں نے جو کچھ نہیں کیا سونیا گاندھی نے میری ریاست آندھراپردیش کے ساتھ وہ کیا ہے ۔ جگن نے دعویٰ کیا کہ تلنگانہ میں ٹی آر ایس سے مفاہمت کے ساتھ چند نشستیں حاصل کرتے ہوئے راہول گاندھی کو وزیراعظم بنانے کے مقصد سے کانگریس نے اس ریاست کو تقسیم کیا ہے۔ جگن آج شام اپنے حامیوں کے ساتھ پارلیمنٹ کی سمت مارچ کررہے تھے کہ انھیں پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن کے قریب روک لیا گیا جہاں انھوں نے احتجاج کرتے ہوئے خود کو گرفتاری کے لئے پیش کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT