Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ’ جگن کا ذہنی توازن بگڑ گیا ہے ‘

’ جگن کا ذہنی توازن بگڑ گیا ہے ‘

اہم شخصیتوں کے خلاف من مانی تبصرے ، وزیر اے پی جی سرینواس راؤ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : وزیر فروغ انسانی وسائل حکومت آندھرا پردیش مسٹر جی سرینواس راؤ نے قائد اپوزیشن آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی و صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر وائی ایس جگن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ درحقیقت مسٹر جگن موہن ریڈی کا توازن بگڑ گیا ہے جس کی وجہ سے وہ من مانی انداز میں کسی عہدے یا شخصیت کا پاس و لحاظ کیے بغیر غیر شائستہ ریمارک کررہے ہیں لہذا اس صورتحال کا تدارک کرنے کے لیے مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کو فی الفور ممتاز ماہر نفسیات ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا اور واضح طور پر کہا کہ مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی روزانہ 24 گھنٹے انتخاب کے انعقاد تک انتخابی مہم بھی چلائیں تو بھی حلقہ اسمبلی نندیال سے تلگو دیشم پارٹی امیدوار کی بھاری اکثریت سے کامیابی صد فیصد طئے ہے کیوں کہ حلقہ اسمبلی نندیال کے رائے دہندوں نے تلگو دیشم حکومت کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کرچکے ہیں ۔ وزیر فروغ انسانی وسائل حکومت آندھرا پردیش مسٹر جی سرینواس راؤ ضلع کڑپہ کے حلقہ اسمبلی راجم پیٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست آندھرا پردیش میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی مقبولیت میں روز بروز کمی واقع ہورہی ہے کیوں کہ ریاست کے عوام کو مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی پر سے اعتماد ختم ہوچکا ہے اور اس بات کا احساس پایا جاتا ہے کہ مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی آئندہ انتخابات کے موقع پر انتخابات میں حصہ لے سکیں گے یا بے قاعدگیوں کے معاملات میں دوبارہ جیل میں مقید رہیں گے ؟ ۔۔

TOPPOPULARRECENT