Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / جگن کا ذہن ہنوز درست نہیں ہوا : چندرا بابو نائیڈو

جگن کا ذہن ہنوز درست نہیں ہوا : چندرا بابو نائیڈو

حیدرآباد ۔ 7 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : سربراہ تلگو دیشم و چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ قائد اپوزیشن جگن موہن ریڈی کا مائینڈسیٹ ابھی درست نہیں ہوا ہے ۔ عوامی شکایات کا جائزہ لینے کے لیے ڈئیل 1100 نمبر کا اعلان کرتے ہوئے اس کو اپوزیشن کے طور پر قبول کرنے شکایتوں کو فوری حل کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ سکریٹریٹ میں 10 نومبر سے منعقد ہونے والے اسمبلی سیشن کی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے طلب کردہ پارٹی کے اہم قائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ پدیاترا کے پہلے دن صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی جگن موہن ریڈی نے عوامی مسائل کو موضوع بحث بنانے کے بجائے شخصی تنقیدیں کی ہیں اس سے اندازہ ہوگیا کہ جگن موہن ریڈی کا مائینڈ سیٹ ابھی درست نہیں ہوا وہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کی توقع کررہے تھے تاہم قائد اپوزیشن نے عوام کو مایوس کیا ہے ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش نے کہا کہ اصل اپوزیشن اسمبلی سے راہ فرار اختیار کرچکی ہے ۔ اس لیے شکایتی سیل ڈائیل 1100 کو متعارف کرایا گیا ہے ۔ حکومت اس کو اپوزیشن کے طور پر قبول کرے گی ۔ اس پر وصول ہونے والی شکایتوں کو اسمبلی میں موضوع بحث بنایا جائے گا ۔ انہوں نے وزراء اور عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ اسمبلی میں اپوزیشن کی غیر موجودگی پر مطمئن نہ رہے ۔ ہر سوال کے جواب دینے کے لیے تیاری کرنے کا وزراء کو مشورہ دیا ۔ 13 نومبر کو تلگو دیشم لیجسلیچر پارٹی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کی یکسوئی کے لیے کام کررہی ہے ۔ مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ فنڈز کی قلت کے باوجود ترقیاتی و فلاحی کاموں کی انجام دہی میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جارہا ہے ۔۔

 

TOPPOPULARRECENT