Wednesday , December 19 2018

جگن کو اقتدار پر اے پی کو بی جے پی کے پاس رہن رکھ دیں گے

وزیر فینانس راما کرشنوڈو کی اخباری نمائندوں سے غیررسمی بات چیت
حیدرآباد ۔13مئی ( سیاست نیوز) وزیر فینانس و اُمور مقننہ آندھراپردیش مسٹر وائی راما کرشنوڈو نے صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی و قائد اپوزیشن اسمبلی جگن موہن ریڈی پر برہمی کا اظہار کیا اور بتایا کہ جگن موہن ریڈی جیسا راکشس کوئی اور نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر جگن موہن ریڈی کو اقتدار دیں تو ریاست کو نہ صرف فروخت کردیں گے بلکہ ریاست کو بی جے پی کے پاس رہن رکھ دیں گے ۔ مسٹر وائی رام کرشنوڈو نے اخباری نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صرف پانچ سال کے عرصہ میں ہی ایک لاکھ کروڑ روپئے کمانے والے جگن کے سوا اور کوئی ہوسکتا ہے ؟ غیر محسوب آمدنی و املاک کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جگن موہن ریڈی کے خلاف غیر محسوب و غیر مجاز املاک و اثاثہ جات اور آمدنی کے سلسلہ میں کئی کیس درج ہیں اور ان کیسیس کو معاف کروالینے کیلئے بی جے پی کے ساتھ خفیہ ساز باز کر لیکر وزیر اعظم کے اطراف گھوم رہے ہیں ۔ انہوں نے دریافت کیا کہ آیا کرناٹک میں معدنی ذخائر کے ڈاکو گالی جناردھن ریڈی گیانگ کی وائی ایس آر کانگریس پارٹی قائدین نے انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا ؟ ۔ مسٹر وائی راما کرشنوڈو نے کہا کہ راکشسوں ‘ مافیا گیانگس پھر ایک بار متحد ہورہے ہیں تاکہ عوامی دولت کی لوٹ کھسوٹ کرنے کیلئے تیار ہوسکیں ۔ وزیر فینانس نے ریاستی عوام سے چوکس و چوکنا رہنے کی پُرزور اپیل کی ۔

TOPPOPULARRECENT