Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / جگن کی اے پی میں مجوزہ یاترا

جگن کی اے پی میں مجوزہ یاترا

حیدرآباد۔/9جولائی، ( سیاست نیوز) قائد اپوزیشن آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی و صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے 27 اکٹوبر سے ریاست آندھرا پردیش میں پدیاترا منظم کرنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ پدیاترا پروگرام کی تفصیلات اور روٹ میاپ وغیرہ کو بہت جلد قطعیت دے دی جائے گی۔ جبکہ پدیاترا کا آغاز ایڈولہ پایہ سے ہوگا اور اچھا پورم پر اختتام ہوگا۔ مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے مزید کہا کہ پدیاترا کے ذریعہ تروپتی پہنچ کر لارڈ وینکیٹیشورا کے بھی درشن کریں گے۔ آج یہاں پارٹی پلینری اجلاس کے دوران مسٹر جگن موہن ریڈی نے بتایا کہ ان کی شروع کی جانے والی مجوزہ پدیاترا کے ذریعہ چھ ماہ کے دوران تین ہزار کیلو میٹر کا فاصلہ طئے کیا جائے گا۔ اس پدیاترا کے دوران وہ ریاست آندھرا پردیش کے تمام اضلاع تک پہنچیں گے اور ضلع کے تمام مقامات کا پدیاترا کے ذریعہ مکمل احاطہ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں پارٹی کے تمام سینئر رفقاء سے تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد ہی پدیاترا منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT