Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / جگن کی بھوک ہڑتال پانچویں دن میں داخل

جگن کی بھوک ہڑتال پانچویں دن میں داخل

0

گنٹور۔/11اکٹوبر، ( پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کو خصوصی موقف کی تائید میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال آج پانچویں دن میں داخل ہوگئی جبکہ ان کی صحت کی حالت ابتر ہوگئی۔ سرکاری ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے آج تقریباً 11بجے دن ضلع گنٹور کے ملا پاڈو ولیج میں بھوک ہڑتال کیمپ پہنچ کر ان کی صحت کا چیک اپ کیا۔ جگن کی والدہ وائی ایس وجیماں اور ان کی اہلیہ بھارتی نے بھی کیمپ پہنچ کر ان کی تائید کی۔ جگن کی صحت کے بارے میں بتاتے ہوئے ڈاکٹرس نے کہا کہ وہ دن بہ دن کمزور ہوتے جارہے ہیں۔ گزشتہ پانچ دن میں ان کے وزن میں 2کلو گرام کی کمی ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT