Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / جگن کی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے مقدمہ کی آئندہ ماہ سماعت

جگن کی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے مقدمہ کی آئندہ ماہ سماعت

حیدرآباد 23 ستمبر (پی ٹی آئی) وائی ایس آر کانگریس کے صدر جگن موہن ریڈی کی کمپنیوں میں مبینہ سرکاری کے عوض سرکاری فوائد کی فراہمی سے متعلق مقدمہ کی سماعت کرنے والی سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت نے آئندہ سماعت 21 اکٹوبر کو مقرر کی ہے۔ 41 سالہ جگن موہن ریڈی ضلع کڑپہ کے حلقہ اسمبلی پولی ویندلہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ اپنے والد آنجہانی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے دور اقتدار میں ایسی کئی کمپنیوں اور ادارہ جات کو سرکاری فوائد پہنچایا تھا جنھوں نے ان کی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی تھی۔ سی بی آئی عدالت میں آج اس مقدمہ کے مختلف پہلوؤں پر سماعت کے دوران جگن موہن ریڈی، ان کے قریبی مددگار وجئے سائی ریڈی، سابق وزیر موپی دیوی وینکٹ رمنا راؤ اور دیگر ملزمین حاضر تھے۔ اس مقدمہ میں پیش کردہ پہلی چارج شیٹ پر گزشتہ ہفتہ بحث کا آغاز ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT