Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / جگن کی کمپنیوں کی 47 کروڑ مالیت کی جائیدادیں ضبط

جگن کی کمپنیوں کی 47 کروڑ مالیت کی جائیدادیں ضبط

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی کارروائی ۔ غیر قانونی ذرائع سے رقومات بٹورنے کا الزام

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی کارروائی ۔ غیر قانونی ذرائع سے رقومات بٹورنے کا الزام
حیدرآباد 15 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) وائی ایس آر کانگریس سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کیلئے تازہ مشکلات میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے آج ان کی 47 کروڑ روپئے مالیت کی جائیدادیں ضبط کرلی ہیں۔ یہ ضبطی منی لانڈرنگ کیس میں عمل میں آئی ہے ۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے آج جگاتی پبلکیشن ‘ اندرا ٹیلی ویژن اور جنانی انفرا اسٹرکچر پرائیوٹ لمیٹیڈ سے تعلق رکھنے والی جائیدادوں کو ضبط کرلیا جو جگن کی ملکیت ہیں۔ یہ کیس سی بی آئی نے درج کیا تھا اور ایک چارچ شیٹ بھی پیش کردی گئی تھی ۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ جگن موہن ریڈی کی کمپنیوں جگاتی پبلکیشنس اور کارمیل ایشیا ہولڈنگس پرائیوٹ لمیٹیڈ کو پی آر انرجی ہولڈنگس لمیٹیڈ سے پینا گروپ آف کمپنیز کو جو مراعات فراہم کی گئی تھیں ان کے عوض رقومات حاصل ہوئی ہیں۔ یہ ادعا کیا گیا ہے کہ انسداد منی لانڈرنگ قانون کے تحت انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ( حیدرآباد زونل آفس ) کی تحقیقات میں یہ پتہ چلا ہے کہ ایم ایس کارمیل ایشیا ہولڈنگ پرائیوٹ لمیٹیڈ کو 23 کروڑ روپئے اور جگاتی پبلکیشنس کو 45 کروڑ روپئے پی آر انرجی ہولڈنگس لمیٹیڈ سے حاصل ہوئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ جگن موہن ریڈی کی کمپنیوں کو جملہ 68 کروڑ روپئے کی یہ رقومات اس لئے حاصل ہوئی تھیں کیونکہ پینا گروپ آف کمپنیز کو غیر ضروری سرکاری مراعات دی گئی تھیں جن میں مائننگ لیز اور سرکاری اراضیات کی حوالگی شامل ہیں۔ جوائنٹ ڈائرکٹر انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے ایس وی وی پرساد نے ایک بیان میں کہا کہ اب تک ہوئی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا کہ جملہ 68 کروڑ کی جو رقومات حاصل ہوئی تھیں ان میں 47 کروڑ روپئے کی رقم ‘ جس میں خرد برد کردہ رقم کا حصہ بھی شامل ہے ‘ جگاتی پبلیکیشنس ‘ اندرا ٹیلی ویژن اور جنانی انفرا اسٹرکچر پرائیوٹ لمیٹیڈ میں مشغول کی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں متعلقہ کمپنیوں کی جائیدادوں کو جو فکسڈ اثاثہ جات ‘ پلانٹ ‘ مشینری ‘ زمین اور عمارتوں کی شکل میں تھی آج ضبط کرلی گئی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جن جائیدادوں کو قرق کیا گیا ہے ان میں جگاتی پبلکیشنس کی 5.59 کروڑ روپئے کا پلانٹ اور مشینری ‘ اندرا ٹیلی ویژن کی 24.85 کروڑ روپئے کی جائدیداں اور اراضیات اور جنانی انفرااسٹرکچر کی 6.56 کروڑ روپئے کی جائیدادیں شامل ہیں ۔ یہ جائیدادیں کریمنگر ‘ نلگنڈہ ‘ کھمم ‘ محبوب نگر ‘ ورنگل ‘ نظام آباد ‘ کے علاوہ کرنول ‘ نیلور ‘ پرکاشم ‘ کرشنا اور چتور اضلاع میں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT