Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / جگن کی 2 نومبر سے چھ ماہ طویل پد یاترا

جگن کی 2 نومبر سے چھ ماہ طویل پد یاترا

آندھرا پردیش حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرنے کا منصوبہ
اننت پور 10 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) وائی ایس آر کانگریس کے صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی 2 نومبر سے چھ ماہ طویل پد یاترا کا آغاز کرینگے تاکہ ریاست میں عوام سے رابطہ کیا جاسکے اور تلگودیشم حکومت کی ناکامیوں سے عوام کو واقف کروایا جاسکے ۔ آندھرا پردیش کے قائد اپوزیشن اس مارچ کا ضلع کڑپہ میں ایڈوپولا پایہ اسٹیٹ سے آغاز کرینگے ۔ اس یاترا کے دوران جگن موہن ریڈی 3,000 کیلومیٹر کا فاصلہ چھ ماہ میں طئے کرینگے ۔ وہ چندرا بابو نائیڈو حکومت کی ناکامیوں سے عوام کو واقف کروانے عوام سے رابطہ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ وائی ایس آر کانگریس سربراہ جاریہ سال پارٹی پلینری میں عوام سے کئے گئے نو وعدوں ’ نو رتن ‘ کی بھی عوام میں وضاحت کرینگے اور یہ واضح کرینگے کہ ان نو وعدوں کا مقصد ریاست اور عوام کی فلاح و بہبود ہے ۔ جگن موہن ریڈی نے یہاں پارٹی یوا بھیری پروگرام میں اپنی چھ ماہ طویل پد یاترا کا اعلان کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT