Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / جگن کے خلاف مقدمہ، ملزمین کی عدالت میں حاضری

جگن کے خلاف مقدمہ، ملزمین کی عدالت میں حاضری

حیدرآباد /19 دسمبر (سیاست نیوز) وائی ایس آر کانگریس کے صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے عوض سرکاری فوائد کے ایک مقدمہ کے ملزمین اونگول کے رکن پارلیمنٹ وائی وی سباریڈی، ایک آئی اے ایس افسر ایس این موہنتی اور دوسرے سمن کی اجرائی پر آج عدالت میں حاضر ہوئے۔ اندو۔ آندھرا پردیش ہاؤزنگ بورڈ اراضی اسکام پر عدالت نے جگ

حیدرآباد /19 دسمبر (سیاست نیوز) وائی ایس آر کانگریس کے صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے عوض سرکاری فوائد کے ایک مقدمہ کے ملزمین اونگول کے رکن پارلیمنٹ وائی وی سباریڈی، ایک آئی اے ایس افسر ایس این موہنتی اور دوسرے سمن کی اجرائی پر آج عدالت میں حاضر ہوئے۔ اندو۔ آندھرا پردیش ہاؤزنگ بورڈ اراضی اسکام پر عدالت نے جگن اور دوسروں کے خلاف سی بی آئی کی طرف سے پیش کردہ 11 ویں چارج شیٹ کا 22 دسمبر کو اپنے طورپر نوٹ لیتے ہوئے اس مقدمہ کے تمام ملزمین کے خلاف سمن جاری کئے تھے۔ جگن کے مشیر مالیات وجے سائی ریڈی، ایس این موہنتی (جگن کے ایک رشتہ دار) سباریڈی، صنعت کار جے شیام پرساد ریڈی، وی کرشنا پرساد اور چارج شیٹ میں ملزمین کی حیثیت سے شامل چند کمپنیوں کے نمائندوں نے عدالت میں حاضری دی اور فی کس دو ضمانتوں کے علاوہ 25,000 روپئے مالیتی شخصی مچلکہ داخل کئے۔ اس مقدمہ میں ملزمین کی یہ پہلی حاضری تھی، جس میں جگن اصل ملزم اور دیگر 14 ملزمین میں ہیں۔ جگن جو حلقہ اسمبلی پولی ویندلہ کی نمائندگی کرتے ہیں، آج عدالت میں حاضر نہیں ہوئے، کیونکہ آندھرا پردیش اسمبلی کے رواں اجلاس میں شرکت کے لئے انھوں نے حاضری سے استثناء کی درخواست پیش کی تھی۔ آئندہ پیشی 29 جنوری کو مقرر کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT