Tuesday , January 16 2018
Home / شہر کی خبریں / جگن کے ذریعہ ہی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے سنہرے دور کا احیاء ممکن

جگن کے ذریعہ ہی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے سنہرے دور کا احیاء ممکن

حیدرآباد /8 اکتوبر (سیاست نیوز) وائی ایس آر قائد مسز شرمیلا نے کہا کہ سابق چیف منسٹر ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی مرکر بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔ انھوں نے تلنگانہ وائی ایس آر کانگریس کے توسیعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راج شیکھر ریڈی تلنگانہ عوام کی نبض سے واقف تھے، ان کے درد کو سمجھتے تھے، اسی لئے چیف منسٹر بنتے ہی انھوں نے سب سے پہل

حیدرآباد /8 اکتوبر (سیاست نیوز) وائی ایس آر قائد مسز شرمیلا نے کہا کہ سابق چیف منسٹر ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی مرکر بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔ انھوں نے تلنگانہ وائی ایس آر کانگریس کے توسیعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راج شیکھر ریڈی تلنگانہ عوام کی نبض سے واقف تھے، ان کے درد کو سمجھتے تھے، اسی لئے چیف منسٹر بنتے ہی انھوں نے سب سے پہلے مفت برقی سربراہی کی فائل دستخط کی تھی، جس سے تلنگانہ میں 17 لاکھ پمپ سیٹس کو مفت برقی سربراہ ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی نے نہ صرف کئی اسکیمات کا اعلان کیا، بلکہ ان پر عمل آوری کو یقینی بنایا۔ علاوہ ازیں تلنگانہ عوام کی ناانصافی کی شکایت کو ہر ممکن دور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ان کے دلوں میں اپنے لئے جگہ بنائی۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر ریڈی کی حادثاتی موت کے بعد ہزاروں دل رنجیدہ ہوئے اور ان کی موت کے بعد خودکشی کرنے والوں میں تلنگانہ عوام کی اکثریت تھی۔ مسز شرمیلا نے تلنگانہ وائی ایس آر کانگریس قائدین اور کارکنوں کو جگن موہن ریڈی کی قیادت میں کام کرتے ہوئے پارٹی کو مستحکم کرنے اور عوامی مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دیا۔ انھوں نے کہا کہ جگن موہن ریڈی اقتدار کے لالچی نہیں ہیں، وہ عوام کی خدمت اور ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی کے ادھورے خوابوں کو پورا کرنا چاہتے ہیں، لہذا جگن ہی ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی کے سنہرے دور کا احیاء کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT