Wednesday , July 18 2018
Home / Top Stories / جھارکھنڈ اسمبلی میں 80ہزار 200 کروڑ کا بجٹ پیش

جھارکھنڈ اسمبلی میں 80ہزار 200 کروڑ کا بجٹ پیش

رانچی۔ 23جنوری (سیاست ڈاٹ کام)جھارکھنڈ اسمبلی میں آج شدید ہنگامے کے درمیان وزیر اعلی رگھوور داس نے مالی سال 2018-19ء کے لئے 80 ہزار 200 کروڑ روپے کا سالانہ بجٹ پیش کیا۔ ایوان اسمبلی کی کارروائی شروع ہوتے ہی چیف سکریٹری راج بالا ورما، پولس ڈائریکٹر جنرل ڈی کے پانڈے اور ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل (اے ڈی جی) انوراگ گپتا کے خلاف کارروائی کے مطالبے پر اپوزیشن ممبران اسمبلی نے ایوان میں زوردار ہنگامہ شروع کردیا ۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے کئی اراکین اسمبلی احتجاج کرتے ہوئے سیاہ ٹوپی پہن کر ایوان میں آگئے جس پر حزب اقتدار کے ممبران اسمبلی نے سخت ناراضگی ظاہر کی ۔ اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر دنیش اورانؤ نے بھی ایوان میں اپوزیشن لیڈر ہیمنت سورین پر زور دیا کہ وہ اپنے اراکین کو سمجھائیں اور ایوان کے وقار کا خیال رکھیں۔ پارلیمانی امور کے وزیر سریو رائے نے کہا کہ آج ایوان میں جو منظر دیکھا گیا ، وہ سب کو شرمندہ کرنے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایوان کو اچھے ماحول میں چلانے کے لئے مسلسل کوشش کر رہی ہے لیکن تمام حدود کو پار کرتے ہوئے اپوزیشن رکن آگے نکل گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں سیاہ ٹوپی پہننے والے تمام ممبران اسمبلی کو آج کے لئے ایوان سے معطل کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT