Thursday , January 18 2018
Home / سیاسیات / جھارکھنڈ انتخابات ‘ پہلے مرحلہ کیلئے اعلامیہ کی اجرائی

جھارکھنڈ انتخابات ‘ پہلے مرحلہ کیلئے اعلامیہ کی اجرائی

رانچی 28 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جھارکھنڈ کی 81 رکنی اسمبلی کیلئے انتخابات کے پہلے مرحلہ کیلئے اعلامیہ آج جاری کردیا گیا ۔ پہلے مرحلہ میں 13 حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ یہ رائے دہی 25 نومبر کو ہوگی ۔ الیکشن کمیشن نے اس مرحلہ کیلئے 29 اکٹوبر کو اعلامیہ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم کل چونکہ چھت تہوار ہے اس لئے اعلامیہ آج جاری کردیا گ

رانچی 28 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جھارکھنڈ کی 81 رکنی اسمبلی کیلئے انتخابات کے پہلے مرحلہ کیلئے اعلامیہ آج جاری کردیا گیا ۔ پہلے مرحلہ میں 13 حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ یہ رائے دہی 25 نومبر کو ہوگی ۔ الیکشن کمیشن نے اس مرحلہ کیلئے 29 اکٹوبر کو اعلامیہ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم کل چونکہ چھت تہوار ہے اس لئے اعلامیہ آج جاری کردیا گیا ۔ 5 نومبر تک یہاں پرچہ جات نامزدگی داخل کئے جاسکتے ہیں اور 7 نومبر کو ان کی جانچ پڑتال ہوگی ۔ 10 نومبر تک نام واپس لئے جاسکتے ہیں۔ جھارکھنڈ میں پانچ مراحل میں انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے ۔ یہاں پانچ مراحل کی پولنگ 20 ڈسمبر کو ختم ہوگی اور 23 ڈسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT