Wednesday , December 19 2018

جھارکھنڈ میں اسپورٹس یونیورسٹی کے قیام کی تجویز : چیف منسٹر

جمشید پور ۔ یکم فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت جھارکھنڈ ریاست میں ایک اسپورٹس یونیورسٹی قائم کرنے کی تجویز رکھتی ہے تاکہریاست میں کھیلوں کی سرگرمیوں کوفروغ دیا جاسکے ۔ چیف منسٹر رگھووار داس نے آج یہ بات بتائی ۔ انہوں نے ڈی پی انٹرنیشنل سوئمنگ اکیڈیمی کا افتتاح کرنے کے بعد اظہار خال کرتے ہوئے کہا کہ جھارکھنڈ میں ایک وسیع اسپورٹس کام

جمشید پور ۔ یکم فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت جھارکھنڈ ریاست میں ایک اسپورٹس یونیورسٹی قائم کرنے کی تجویز رکھتی ہے تاکہریاست میں کھیلوں کی سرگرمیوں کوفروغ دیا جاسکے ۔ چیف منسٹر رگھووار داس نے آج یہ بات بتائی ۔ انہوں نے ڈی پی انٹرنیشنل سوئمنگ اکیڈیمی کا افتتاح کرنے کے بعد اظہار خال کرتے ہوئے کہا کہ جھارکھنڈ میں ایک وسیع اسپورٹس کامپلکس ہے تاہم وہ مناسب انداز میں کام نہیں کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس اسپورٹس کامپلکس میں ایک اسپورٹس یونیورسٹی قائم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ عہدیداروں کو ہدایت دی جاچکی ہے کہ وہ اس کا جائزہ لیں اور اسپورٹس یونیورسٹی کے جلد قیام کو یقینی بنانے اقدامات کئے جائیں۔

TOPPOPULARRECENT