Friday , November 16 2018
Home / ہندوستان / جھارکھنڈ میں انکاؤنٹر سی آر پی ایف کا جوان ہلاک

جھارکھنڈ میں انکاؤنٹر سی آر پی ایف کا جوان ہلاک

رانچی ۔11 جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) سی آر پی ایف کا ایک جوان آج نکسلائیٹس کے ساتھ ایک انکاؤنٹر میں جو ضلع مشرقی سنگھ بھوم کے جنگلات میں ہوا تھا ہلاک ہوگیا ۔ ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ دالا پانی ۔ گلوڈی چوراہے پر یہ انکاؤنٹر ہوا ۔ سی آر پی ایف جوان کا تعلق 193 بٹالین سے تھا ۔ عہدیدار نے کہا کہ ریاستی پولیس اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم کارروائی کے لئے باہر گئی ہوئی تھی جبکہ 9 بجے شب یہ واقعہ پیش آیا ۔ کانسٹیبل نیم فوجی تنظیم کا ایک رُکن تھا جو گولیوں سے زخمی ہوا اور برسرموقع فوت ہوگیا ۔ مزید تفصیلات کا ہنوز انتظار ہے۔

TOPPOPULARRECENT