جھارکھنڈ میں انکاونٹر 5 نکسلائٹس ہلاک

رانچی ۔ 13 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جھارکھنڈ کے ضلع گملا میں میں آج سیکوریٹی فورسیس کے ساتھ گھمسان لڑائی میں5 نکسلائٹس ہلاک ہوگئے ۔ دارالحکومت کو موصولہ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ جائے وقوع سے ایک ماویسٹ کی نعش برآمد کرلی گئی ہے ۔ یہ واقعہ بستان پور کے جنگل میں اس وقت پیش آیا جب مشترکہ فورس بشمول سی آر پی ایف اور ریاستی پولیس ن

رانچی ۔ 13 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جھارکھنڈ کے ضلع گملا میں میں آج سیکوریٹی فورسیس کے ساتھ گھمسان لڑائی میں5 نکسلائٹس ہلاک ہوگئے ۔ دارالحکومت کو موصولہ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ جائے وقوع سے ایک ماویسٹ کی نعش برآمد کرلی گئی ہے ۔ یہ واقعہ بستان پور کے جنگل میں اس وقت پیش آیا جب مشترکہ فورس بشمول سی آر پی ایف اور ریاستی پولیس نے گھات لگا کر نکسلائٹس پر حملہ کردیا ۔ اس علاقہ میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔ سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل راکیش مصرا اس کارروائی کی قیادت کررہے ہیں جب کہ جھارکھنڈ کے ڈی جی پی مسٹر ڈی کے پانڈے یہاں کیمپ کیے ہوئے ہیں ۔ انکاونٹر کے مقام سے امریکی ساختہ ریفل 200 گولیاں اور گرینائیڈ دستیاب ہوئے ہیں ۔

ناگپور مئیر کے چیمبر پر
احتجاجی مظاہرہ
ناگپور 13 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) این سی پی کارکنوں نے آج آبرسانی و جائیداد ٹیکس میں اضافہ سے دستبرداری کے مطالبہ پر سٹی مئیر پروین ڈانکے کے چیمبر کے روبرو مظاہرہ کیا ۔ این سی پی سٹی صدر اجئے پاٹل کارکنوں کے ساتھ نعرے بلند کرکے مئیر چیمبر میں داخل ہوکر یادداشت پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ بلدی محاصل میں اضافہ سے عام آدمی پر بوجھ عائد ہوجائے گا اور بتایا کہ یہ اقدام بی جے پی کے انتخابی وعدوں سے انحراف کے مترادف ہے ۔

TOPPOPULARRECENT