Thursday , September 20 2018
Home / سیاسیات / جھارکھنڈ میں برسر اقتدار آنے پر بیروزگاری کا خاتمہ ہوجائے گا : بی جے پی

جھارکھنڈ میں برسر اقتدار آنے پر بیروزگاری کا خاتمہ ہوجائے گا : بی جے پی

جمشید پور ۔ 12 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بی جے پی کی جھارکھنڈ یونٹ کے سابق صدر دنیش آنند گو سوامی جو جھارکھنڈ کے بہارا گوڑا حلقہ اسمبلی سے انتخابی میدان میں ہیں ، نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کی اولین ترجیح روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہوگا تاکہ ریاست کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی تلاش میں دوسری ریاستوں کا رخ نہ ک

جمشید پور ۔ 12 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بی جے پی کی جھارکھنڈ یونٹ کے سابق صدر دنیش آنند گو سوامی جو جھارکھنڈ کے بہارا گوڑا حلقہ اسمبلی سے انتخابی میدان میں ہیں ، نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کی اولین ترجیح روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہوگا تاکہ ریاست کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی تلاش میں دوسری ریاستوں کا رخ نہ کرنا پڑے ۔ بہارا گوڑا مغربی بنگال اور اڈیشہ کی سرحد پر واقع ہے لہذا یہاں ترقی کے کافی امکانات موجود ہیں ۔ لیکن بدقسمتی سے گذشتہ 14 سال کے دوران اس جانب کسی نے بھی توجہ نہیں دی ۔ گوسوامی نے عوام سے ریاست میں ایک مستحکم حکومت کے قیام کے لیے بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل کی اور کہا کہ وہ ریاست میں صنعتی ترقی کی جانب بھی زائد توجہ دیں گے ۔ اگر عوام نے انہیں اقتدار سونپا تو وہ بیروزگاری کا خاتمہ کردیں گے ۔ صنعتی ترقی ہی بیروزگاری کے خاتمہ کی ضامن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہارا گوڑا چاول کی کاشت کے لیے بھی ایک بہترین مقام ہے لیکن بدقسمتی سے یہاں آبپاشی کے وسائل موجود نہیں ہیں ۔ انہوں نے ایکبار پھر توقع ظاہر کی کہ جھارکھنڈ میں آئندہ حکومت بی جے پی ہی تشکیل دے گی کیوں کہ یہی ایک ایسی پارٹی ہے جو بدعنوانیوں سے پاک مستحکم حکومت فراہم کرسکتی ہے ۔بی جے پی نے اب تک جن جن ریاستوں میں اقتدار حاصل کیا ہے وہاں کے عوام پارٹی کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور اب جھارکھنڈ کی باری ہے کہ وہ بھی بی جے پی کے دور حکومت کو آزمالے۔

TOPPOPULARRECENT