Monday , December 11 2017
Home / Top Stories / جھارکھنڈ میں بی جے پی لیڈر کو گولی مارکر ہلاک کردیاگیا

جھارکھنڈ میں بی جے پی لیڈر کو گولی مارکر ہلاک کردیاگیا

کونتی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم لوگوں نے مقامی بی جے پی لیڈر کو گولی مارکر ہلاک کردیا‘ جس میں سے ایک کو مقامی لوگوں نے کونتی ضلع کے ڈارلا گاؤں میں بری طرح پیٹ کر جان سے ماردیا۔

سب ڈیویثرنل پولیس افیسر رنویر سنگھ نے کہاکہ 42سال کے راجندر مہاتو کو تین لوگوں نے ان کے گھر کے قریب میں مبینہ طو رپر اس وقت گولی مار کر ہلاک کردیا جب وہ انہوں نے مذکورہ شرپسندوں کے ساتھ جانے سے انکار کردیا ۔

انہوں نے بتایاکہ حملہ آوروں میں سے ایک کومقامی لوگوں نے پکڑ کر بری طرح پیٹا جبکہ دو مزید حملہ آور موقع سے کسی طرح بھاگنے میں کامیاب رہے۔

سنگھ نے کہاکہ قتل سے قبل مہانتو کو نو لوگوں نے پکڑ لیاتھا مگر وہ کسی طرح ان کے چنگل سے بھاگ نکلنے میں کامیاب رہا۔بی جے پی کے کونتی ضلع کے صدر کاشی ناتھ مہانتو نے کہاکہ راجیندر مہاتو پارٹی کے دارلا بوتھ کمیٹی کا صدر ہے اور وہ مورہو بلاک کسان اور اوبی سی یونٹ کا کمیٹی کا خازن بھی تھا۔

پولیس نے کہاکہ قاتلوں کی شناخت او رقتل کے مقصد کا اب تک کوئی پتہ نہیں چلا ہے

TOPPOPULARRECENT