Wednesday , August 15 2018
Home / Top Stories / جھارکھنڈ میں سماجی کارکن سریش اراؤں کا گولی مار کر قتل

جھارکھنڈ میں سماجی کارکن سریش اراؤں کا گولی مار کر قتل

نئی دہلی ۔ 9 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مہاجرین لیڈر اور سینٹرل کول فیلڈس لمٹیڈ ( سی سی ایل ) کے خلاف مورچہ کھولنے والے سریش اراؤں کا ریاست کے چترا ضلع کے پیپر وار میں گولیوں سے بھون کر قتل کردیا گیا ۔این کے ایریا کی پرناڈیہ پراجکٹ میں کام کرنے والے سی سی ایل ملازم اور بے گھر افراد کے رہنما سریش اراؤں کا جمعرات کی صبح 10-30 بجے گولی مار کر قتل کردیا گیا ۔ وہ سرنا سماج کی ایک پرارتھنا سبھا میں شامل ہونے گئے تھے ۔ مذہبی رسومات کے درمیان دو بائیک پر سوار ہو کر 4 لوگ آئے اور سریش سے ہاتھ ملا کر پرنام کیا ۔ پھر ان میں سے ایک نے پستول نکال کر سریش کو گولی مار دی ۔ واردات کو انجام دینے کے بعد تمام مجرم جنگل کے راستے بھاگ نکلے ۔ زخمی سریش کو ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کا اعلان کردیا ۔ سریش مہاجرین کے لیے نوکری اور معاوضہ کی مانگ کو لے کر تحریک کرتے رہے تھے ۔ سال 2012 میں پرناڈیہہ پروجکٹ کی توسیع کاری کے دوران مقامی باشندوں کی صف بندی کر کے انہوں نے سی سی ایل کے انتظامیہ کے خلاف بڑا اندولن کیا تھا ۔ غور طلب ہے کہ سی سی ایل نے 200 ایکڑ زمین حصول کی تھی ۔ کمپنی کو 400 لوگوں کو نوکری دینی تھی لیکن محض 100 لوگوں کو ہی نوکری ملی تھی ۔ اس مدعے پر سریش اراؤں نے تحریک کی قیادت کی تھی اور بے گھر افراد کے رہنما کے طور پر ابھرے تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT