Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / جھارکھنڈ میں مویشیوں کے دو تاجر کا قتل ، 5 گرفتار

جھارکھنڈ میں مویشیوں کے دو تاجر کا قتل ، 5 گرفتار

رانچی ۔ 19 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جھارکھنڈ میں مویشیوں ( بڑے جانور ) کے دو مسلم تاجروں کا کٹر پسند ہندو تنظیم کے ارکان نے قتل کردیا ۔ ان کی نعشیں جمعہ کے دن درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئیں ۔ پولیس نے اس قتل کے شبہ میں پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں تشدد بھڑک اٹھا ہے ۔ تشدد میں 6 پولیس ملازمین زخمی ہوئے ۔ 32 سالہ مظلوم انصاری اور 13 سالہ امتیاز خاں رانچی سے 110 کیلو میٹر دور واقع بلومنھ کے رہنے والے تھے یہاں 3 ماہ قبل گائے کا گوشت کھانے کے مسئلہ پر جھڑپیں ہوئی تھیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT